اشتہار

تھانہ مینگورہ پولیس کی کارروائی، 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ،دو ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ پولیس کے مطابق مسمی اختر علی نے مینگورہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے سامنے سے کسی نے میرا موٹر سائیکل چوری کیاہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے توحید ولد منور سکنہ دیولئی ، صدیق ولد رحمن دیار سکنہ دیولئی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی، دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل کی نشاندہی کی، دوران انٹاروگیشن ملزمان نے مزید تین موٹرسائیکلز کی بھی نشاندہی کی جو دیگر علاقوں سے چوری کئے گئے تھے۔

اشتہار

Police Arrested
Comments (0)
Add Comment

اشتہار