اشتہار

سوات میں ممکنہ فوجی آپریشن، ضلع بھر میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن، سوات میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے ۔ سوات کی تحصیل مٹہ اور دیگر بالائی علاقے جہاں پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ہے وہاں پر فوجی آپریشن کا امکان ہے ۔ دوسری جانب ذرائع یہ بھی تصدیق کر رہے ہیں کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا ان علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے اور باقاعدہ چیک پوسٹیں بھی قائم کر لی گئی ہے ۔جمعرات کے روز مینگورہ شہر سمیت سوات کے بالائی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری رہی اور لوگ یہ تاثر لے رہے تھے کہ شاید عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے ۔

اشتہار

Army Operation Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار