اشتہار

منگلور میں سی ٹی ڈی پولیس اور شدت پسندوں میں جھڑپ، ایک شدت پسند ہلاک

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ منگلور میں سی ٹی ڈی پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملہ اور جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ہلاک دہشت گرد تین واقعات میں سی ٹی ڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگلور میں سی ٹی پولیس، سپیشل فورسز سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے اُن پر فائرنگ کھول دی ۔ سی ٹی ڈی پولیس نے جوابی فائرنگ میں ایک شدت پسند عادل زیب ولد میاں صاحب جان سکنہ منگلور کو ہلاک کردیا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔ ہلاک شدت پسند سی ٹی ڈی پولیس کو دہشت گردی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے ۔

اشتہار

Terrorist Killed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار