اشتہار

سوات تعلیمی بورڈ انٹر کے سالانہ نتائج کا اعلان 28 ستمبر کو کیا جائے گا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات تعلیمی بورڈ نے  انٹر سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا،اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات عمرحسین نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر سالانہ امتحانات کے نتائج 28 ستمبر 2022 بروز بدھ صبح دس بجے گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کی آڈوٹیریم میں کیا جائے گا،رزلٹ سوات بورڈ کے ویب سائٹ www.bisess.edu.pk پر دن 12:00 بجے دستیاب ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام طلباء کو ان کا رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دیا جائے گا،سی ڈیز مبلغ 300روپے اے بی ایل یایو بی ایل کے کسی بھی شاخ میں جمع کرکے نتیجہ سی ڈی سوات بورڈ سیدو شریف سے حاصل کی جا سکتی ہے، تمام طلباء وطالبات کو ڈی ایم سیز 30-09-2022 کو بروز جمعہ مندرجہ ذیل سنٹرز میں دستیاب ہوں گے، پرائیویٹ طلبہ وطالبات اپنے متعلقہ سنٹر (جہاں امتحان دیا ہو) وہاں سے اپنی ڈی ایم سی وصول کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے تحصیل بابوزئی، تحصیل بریکوٹ،تحصیل کبل اور تحصیل چارباغ کے طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سیز GCMHSS ودودیہ سے، ضلع سوات کے تحصیل مٹہ،تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل بحرین کے طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سیز جی ایچ ایس مٹہ سے جبکہ ضلع شانگلہ کے طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سیزGCMHS No.1 الپورئی سے اور ضلع بونیر کے طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سیز GCNHS No1 ڈگر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اشتہار

BISE Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار