اشتہار

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن اور صوبے میں امن وامان کے صورتحال پر کمشنر افیس سوات سیدوشریف میں اعلی سطح کا اجلاس زیر صدرات وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان منعقد ہوا جس میں انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا، معظم جا انصاری،چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ شہزا بنگش ریجنل پولیس افیسر زیشان اصغر، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان ، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت ، ایس پی سپیشل برانچ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اس موقع پر امن و امن کے صورتحال پر ائی جی خیبر پختونخوا اور ڈی ائی جی مالاکنڈ ریجن نے سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے امن وامان پر وزیر اعلی محمود خان کو تفصیلی بریفنگ دی اور وزیر اعلی کو موجودہ امن وامان کے صورتحال سے اگاہ کیا، وزیر اعلی محمود خان کا اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے حکام کو ہدایات جاری کی کہ سوات سمیت پوری صوبے میں امن و امن اور حکومتی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور جو بھی حکومتی رٹ کو چلینج کرے گا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اشتہار

CM Visit Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار