اشتہار

ضلع سوات میں قرعہ اندازی کے انعقاد پر پابندی عائد, دفعہ 144 نافذ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع سوات میں جیپوں، کاروں، موٹرسائیکلوں اور موبائلز وغیرہ کی قرعہ اندازی کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پابندی ساٹھ دن تک نافذ رہے گی۔ ضلع مجسٹریٹ جنید خان کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر عام لوگوں کی طرف سے متعدد کمپلینٹس ہیں کہ کار سنٹرز، سوداگر، کاروباری ادارے جیپوں، کاروں، موٹر سائیکلوں اور موبائلز وغیرہ کی لکی ڈرا/لاٹری کا اہتمام کر رہے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسا عمل خلاف قانون ہے اور عام لوگوں کے پیسے کے نقصان کے امکانات پیدا کرتا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کے نقصان سے بچانے کے لیے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔

اشتہار

DCLucky Draw
Comments (0)
Add Comment

اشتہار