اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سوات میں تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردی اور واقعے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے سے مئیر شاہد علی خان، سلیم الرحمن، عزیز اللہ گران اور دیگر نے خطاب  کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ،آج کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم واقعے کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور شدید احتجاج کریں گے۔

اشتہار

NIshat chowkProtest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار