اشتہار

بجلی کے بھاری بھر کم بل، خوازہ خیلہ کے عوام سراپا احتجاج

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بانڈئی کے عوام  اووربلنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین کے مطابق میٹر ریڈنگ کے بغیر لاکھوں کے بل بھجوائے گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک محمد درویز خان،مولانا نعمت اور بخت عمر نے بتایا کہ بھاری بھر کم بجلی بلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، بجلی بلوں میں بغیر میٹر ریڈنگ کے اضافی یونٹ ڈالے گئے ہیں جس کے باعث بل لاکھوں روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا ہی لائن مین آتا ہے اور نا ہی میٹر ریڈر تو اتنے زیادہ بل کیسے آئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور بلوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار

Electricity bills
Comments (0)
Add Comment

اشتہار