اشتہار

ہوائی فائرنگ، اتش بازی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

اشتہار


سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 60 روز کے لئے ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوام اور نوجوان خوشی کے لمحات اور دیگر نجی تقریبات کے دوران خوشی کے اظہار کے طور پر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس سے ضلع میں امن اور سکون کی فضا متاثر ہوتی ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان کا بھی خدشہ رہتا ہے جس کی بناء پر پابندی لگائی جاتی ہے۔

اشتہار

Deputy Commissioner Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار