اشتہار

مٹہ پولیس نے دو سالہ بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنا دی، تین ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ  کام) سوات کی تحصیل مٹہ میں پولیس نے دو سالہ بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنا دی، تین اغوا کار گرفتار کر لئےگئے۔پولیس کے مطابق مٹہ پولیس کو ارکوٹ سے اطلاع ملی تھی کہ دو سالہ بچے کو اغواء کیا گیا ہے ۔ جس پر پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی سے دو سالہ محمد صدیق کو بازیاب کرکے اغوائیگی میں ملوث  تین ملزمان بختی ولد محمد قلیم سکنہ اندز گے ڈاگ،صادر ولد جلات سکنہ جرو حال شین فتح پور اور معراج الدین ولد صیام الدین سکنہ میاں میرہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچے کو خاتون نے اٹھا کر ان کے حوالہ کیا تھا جو بچے کو کراچی منتقل کر رہے تھے۔

اشتہار

Arrestedswat police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار