اشتہار

سوات میں بارش اور برف باری، سردی میں اضافہ، سیاحوں کی آمد شروع

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگ گھروں تک محدود ہوگئے، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بازاروں میں لوگوں کا رش معمول سے کم ہوگیا۔ لوگ گرم خوراکی دکانوں پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب سے مالم جبہ، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔

اشتہار

Snow Fall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار