اشتہار

میٹرک اینول ٹو نتائج کا اعلان 7 جنوری کو کیا جائے گا، سوات بورڈ

اشتہار

 سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کنٹرولر امتحانات سوات تعلیمی بورڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹر ک اینول ٹو کے نتائج کا اعلان 7 جنوری 2023بروز ہفتہ 10بجے ہوگا، سی ڈی کی کاپی اسی روز صبح گیارہ بجے سوات بورڈ کی سیکریسی سیکشن سے مبلغ 300روپے کے عوض حاصل کی جاسکی گی، انہوں نے کہا کہ امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سیز بمعہ پرویژنل سرٹیفیکیٹ مندرجہ ذیل سہولتی سنٹرز سے 12جنوری بروز جمعرات حاصل کرسکیں گے، ضلع سوات لوئرطلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سی ی اور پرویژنل سرٹیفیکیٹ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف سوات سے، ضلع سوات اپر کے طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سی ی اور پرویژنل سرٹیفیکیٹ گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ سوات سے، ضلع شانگلہ طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سی ی اور پرویژنل سرٹیفیکیٹ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول الپورئی شانگلہ سے جبکہ ضلع بونیر کے طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سی ی اور پرویژنل سرٹیفیکیٹ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈی سکول ڈگر بونیر سے حاصل کریں گے۔

اشتہار

BISE Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار