اشتہار

مینگورہ، رحمت علی کے قاتل گرفتار،قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ تھا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں نوجوان کے قاتل گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزمان تک رسائی حاصل کرلی۔ پولیس اسٹیشن رحیم آباد سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میلہ ڈاگ میں عبید اور سہیل ولد محمد کرم نے رحمت علی ولد شیرعلی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ ملزمان کے خلاف رپورٹ مقتول کے بھائی نے درج کی تھی۔

اشتہار

deadFiring
Comments (0)
Add Comment

اشتہار