اشتہار

مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمر توڑ مہنگائی کے خلاف سوات میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری، متشعل مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس کی گھیراؤں بھی کرلیا۔ مینگورہ شہر میں منگل کے روز مہنگائی کے خلاف سول سوسائیٹی،مزدوروں اور جےیو آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہرے نشاط چوک میں کئے گئے جہاں پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ عام لوگوں اور مزدروں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ بھی کیا گیا اور وہاں موجود تمام رکاوٹیں بھی توڑ ڈالی۔ مظاہرین نے ڈی سی آفس کے سامنے شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں ہو شربا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ڈی سی اور دیگر انتظامیہ افسران دفتروں تک ہی محدود ہے جبکہ چیک اینڈ بیلنس کے لئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے جا رہے ۔

اشتہار

Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار