اشتہار

تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سوات

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اور زنانہ اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے بہترمانیٹرنگ کویقینی بنائیں تا کہ بچوں کو تعلیم کے لیے بہتر ماحول مل سکے نیزتمام سکولوں میں پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ تعلیم پی ٹی سی فنڈز اور کنڈیشنل گرانٹس کے ذریعے سہولیات فراہم کرے۔ڈپٹی کمشنرنے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اشتہار

Deputy Commissioner Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار