اشتہار

سیدو شریف میں سروائیکل کینسر بارے سمپوزیم کا انعقاد، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی شرکت

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )شعبہ گائینی سیدو گروپ آف میڈیکل ٹیچنگ ہسپٹلز سوات کے زیرِ اہتمام سیدو میڈیکل کالج سیدو شریف میں سروائیکل کینسر کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم کا مقصد سروائیکل کینسر کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بیماری کی سکریننگ کے بارے میں خواتین میں شعور بیدار کرنا تھا۔ سمپوزیم میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سمپوزیم سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سیدو گروپ آف ہسپٹلز کی اس کاوش کو سراہا اور کہنا تھا کہ عمومی صورتحال ہو یا کرونا جیسی وبائی صورت سیدو گروپ آف ہسپٹلز کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے فرنٹ لائن میں رہ کر بہترین کردار ادا کیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز نے قلیل عرصے میں معیاری صحت خدمات کی فراہمی میں اپنا مقام بنایا ہے اور جدید طبی سہولیات متعارف کرائی ہیں جس سے سروائیکل کینسر جیسی پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج سوات میں ہی ممکن ہوا ہے۔ سمپوزیم سے سی ای او سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، پروفیسر ڈاکٹر سریا حلیمی، پروفیسر ڈاکٹر ثناء تنویر خٹک و دیگر نے خطاب کیا اور سروائیکل کینسر کی تشخیص اور دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سمپوزیم میں ٹیچنگ اور علاج ومعالجہ کے مختلف شعبوں سے منسلک ماہرین اور ڈاکٹرز نے بڑی تعداد شرکت کی۔سمپوزیم کے شرکاء نے سروائیکل کینسر کو خواتین کے لئے ایک چیلنج گردانتے ہوئے اسکی بروقت سکریننگ کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص کے لئے خواتین میں آگاہی کی کمی ہے جس کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق کا کہنا تھا کہ ہسپتال اپنے او پی ڈی میں انے والے خواتین کو سروائیکل کینسر کے سکریننگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ سمپوزیم کے اختتام پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے جبکہ کالج اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اشتہار

Commissioner Malakand Division
Comments (0)
Add Comment

اشتہار