اشتہار

سوات ، شدید برف باری جاری، کالام مین شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کالام میں گذشتہ روز سے شدید برف باری جاری۔ گوریت اور جاخ کے مقامات پر برفانی تودے گرنے سے کالام شاہراہ بند ہوگیا۔ شدید برف باری کے باعث مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کی لنک سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔ کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ضلع سوات انتظامیہ کی جانب سے سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے اور سیاحوں کو موسم صاف ہونے تک کالام اور بالائی علاقوں کی طرف نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اب تک وادی کالام میں تین فٹ، جبکہ مٹلتان اور گبرال میں چار سے پانچ فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے کل تک برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اشتہار

Snow Fall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار