اشتہار

دھرنوں کے لئے مشہور سپین خان ایک بار پھر میدان میں

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر و سماجی شخصیت سپین خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکمرانوں سے عوام سے بنیادی سہولیات چھین لی ہیں۔ مینگورہ نشاط چوک میں مہنگائی کے خلاف سپین خان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سپین خان نے کہا کہ عمران خان کو نا اہل بتانے والے خود نا اہل ہے، تمام بڑی پارٹیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔ اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے ، بجلی گیس پٹرول مزید مہنگی کردی گئی ہے ۔سپین خان نے دھمکی دی کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 20 فروری کو مضبوط دھرنا دیں گے۔

اشتہار

Spin Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار