اشتہار

اتروڑ پولیس کی کامیاب کاروائی، بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس ،ملزم گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ایس ڈی پی او سرکل مدین اکبر حیات خان نے تھانہ بحرین میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 2023-03-30 کو تھانہ اتروڈ پولیس کو نعش کی رپورٹ ہوئی جس کی بعد میں شناخت عرفان ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، قتل کا مقدمہ نا معلوم ملزم /ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم نے کاروائی کی اور ملزم محمد اقبال ولد محمد دین ساکن اتروڑ کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے مقتول کو ذاتی انا کی وجہ سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، آلہ قتل سمیت مقتول سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

اشتہار

swat police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار