اشتہار

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ جلوس کی شکل ملابابا سکول سے روانہ ہوکر نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا کے چیئرمین اختر حسین، سرپرست اعلیٰ ہمایون محبوب، سر پرست حافظ محمد علی، آل ڈرائنگ ماسٹر ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا بشیر احمد، صدر آل پی ای ٹیز ایسو سی ایشن ضلع سوات احسان اللہ، سینئر نائب صدر آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن سوات روشن علی، صدر اپٹا نواب علی، ملک خالد خان، جنرل سیکرٹری نتظیم العلماء مولانا صلاح الدین اور دیگر نے کہا کہ حکومت آئے روز سرکاری ملازمین پر تجربے کررہی ہے اور سرکاری ملازمین کو مشکلات پیدا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے پنشن اصلاحات ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں ہیں، حکومت نے سرکاری ملازمین کے پنشن سے 35فیصد کٹوتی ان کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی پر مبنی ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی ساری زندگی قوم اور ملک کے خدمت کرکے ریٹائرڈ ہونے پر صرف پنشن پر گزارہ کررہے ہیں اور وہ بھی حکومت ان سے چھیننے کی کوشش کررہے ہیں یہ فیصلہ ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے، انہوں نے کہا ملک میں جب بھی کوئی آفت وغیرہ آتا ہے تو حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کنوینس الاؤنس کے تمام بقایاجات یکمشت اداکرے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو بہت جلد ملازمین کا سمندر سڑکوں پر ہوگا اور اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہو ں۔

اشتہار

ProtestSwat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار