اشتہار

مینگورہ، نماز جمعہ میں خلل پیدا کرنے والا نوجوان گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) گرین چوک میں نماز جمعہ کے دوران خلل پیدا کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، بنڑ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ گرین چوک میں واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران قریبی اقبال پلازہ میں موجود نوجوان عمران نے موسیقی لگائی تھی جس کی آواز مسجد تک پہنچ رہی تھی اور نماز میں خلل پیدا کی جا رہی تھی، لوگوں اور مسجد امام نے نوجوان کو موسیقی بند کرنے کا کہا جس پر نوجوان نے مسجد امام اور لوگوں کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی بھی کی جس کے خلاف لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں اور ٹریفک جام کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو گرفتارکرلیا جس کے بعد عوام مشتعل ہوگئے۔

اشتہار

Arrested
Comments (0)
Add Comment

اشتہار