اشتہار

کبل دھماکہ،سپین خان نے تحقیقات کے لئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سماجی شخصیت و سابقہ کونسلر ظفرحیات سپین خان نے کبل دھماکہ کی تحقیقات اور پولیس شہداء کو پیکج دینے کے لئے 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی،الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد سپین خان نے آئی جی خیبرپختونخوا کے خلاف دھرنے کا اعلان کردیا۔ مینگورہ کے گرین چوک میں احتجاجی مظاہرے سے سپین خان نے کہا کہ کبل سی ٹی ڈی دھماکہ پر شدید افسوس ہے،دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بیان دیا کہ بجلی شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہوا جو لوگوں کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیات کی جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید دہشت گردی کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہم امن چاہتے ہیں اور سوات میں پائیدار امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ فی الفور حقائق عوام کے سامنے لائیں جائے اور پولیس کے شہداء کو پیکج دیا جائے بصورت دیگر آئی جی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور امن کے حق میں نعرے لگائیں۔

اشتہار

Spin Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار