اشتہار

سوات، بارش اور ژالہ باری، بالائی علاقوں میں برفباری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے میدانی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کالام، پلوگاہ،گبرال ،شاہی باغ ،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں مئی کے مہینے میں برف باری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ،مٹہ اور دیگر مضافات میں ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہے ۔ بارش سےمختلف مقامات میں لینڈ سلائنڈ بھی ہوئی ہے ۔ بارش کی وجہ  سے ندی نالیوں میں طغیانی،دکانوں،اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ سوات۔ کالام اور بالائی علاقوں میں مئی کے مہینے میں برف باری بالائی علاقوں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں کالام میں برف باری سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ تیس سال بعد مئی کے مہینے میں برف باری ہوئی ، بالائی علاقوں میں جاتی سردی لوٹ گئی ۔

اشتہار

Snow
Comments (0)
Add Comment

اشتہار