اشتہار

مینگورہ ڈاکخانہ روڈ کا ٹرانسفارمر تین دنوں سے خراب، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے مصروف ترین شاہراہ پرانہ ڈاکخانہ روڈ پر ٹرانسفارمر گزشتہ تین دن سے خراب، متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل، علاقہ مکین رُل گئے۔ ذرائع کے مطابق داکخانہ روڈ پر نصب شدہ ٹرانسفارمر گزشتہ تین دن سے خراب پڑا ہے جس کے باعث محلہ باچا صیب چم، رنگ محلہ، محلہ بوستان خیل سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی سلائی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے جلد از جلد ٹرانسفارمر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اشتہار

Transformer
Comments (0)
Add Comment

اشتہار