اشتہار

بارش کے باعث دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے  بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے،بارش سے دریائے سوات کے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے سے پانی سڑکوں پر نکل آیا ہے،وادی گبرال میں سیلابی پانی گھروں، مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔ بحرین بازار ،لامبٹ، چم گھڑی کے مقام پر مین سڑک بلاک، سیاح اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مختلف مقامات پر آبادیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا گیا،مقامی لوگوں نے نقل مکانی بھی شروع کردی ہے جبکہ انتظامیہ غائب ہو چکی ہے ۔

اشتہار

Swat River
Comments (0)
Add Comment

اشتہار