اشتہار

ہوائی فائرنگ، آتش بازی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کی ہوائی فائرنگ، آتش بازی، پیلنگ رائڈنگ، اسلحے کی نمائش، کریکرز اور آتشیں مواد فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 60 روز کے لئے ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور قیمتی جانوں کے نقصان کا بھی خدشہ رہتا ہے جس کی بناء پر پابندی لگائی جاتی ہے۔

اشتہار

Aerial Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار