اشتہار

غالیگے میں ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس کی بروقت کاروائی ، تنازعہ زن پر صالحین ولد بخت زمین کو قتل کرنے والے ملزمان  آلہ قتل پستول  سمیت گرفتار۔گزشتہ روز تھانہ غالیگے کی حدود میں خواتین کے تنازعہ پر قتل کا وقوعہ رونما ہوا تھا، جس پر تھانہ غالیگے پولیس نے  اطلاع ملتے ہی فوراً کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے بھائی ذاکر اللہ کی مدعیت پر مقدمہ درج کر کے آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے فوراً نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے ضیا ء الرحمان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ  کاروائی کرتے ہوئے صالحین کے قتل میں ملوث ملزمان سلیم ولد  جان محمد اور ثنا ء اللہ ولد خالد ساکنان شانگلہ حال غالیگے ایک گھنٹے کے اندر اندرآلہ قتل پستول سمیت گرفتار  کر لئے گئے، جبکہ واقعے میں ملوث  تیسرا ملزم خالد  ولد جان محمد کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اشتہار

Arrested
Comments (0)
Add Comment

اشتہار