اشتہار

سٹی مئیر شاہد علی اور سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد جیل سے رہا کردئے گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سٹی مئیر شاہد علی، سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو سوات جیل سے رہا کردیا گیا، دونوں کو عید سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سٹی مئیر شاہد علی، سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد اور سابقہ ایم پی اے فضل حکیم کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ، وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے 10 جولائی کی تاریخ دے دی گئی، دوسری جانب تین ایم پی او کے تحت گرفتار شاہد علی اور ڈاکٹر امجد کو ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے ۔

اشتہار

Shahid ALi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار