اشتہار

کبل، دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ، دو جاں بحق، تین افراد گرفتار

اشتہار

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں پانی کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کھتیوں میں آبپاشی کے لئے دونوں فریقین کے مابین تکرار ہوئی جو فائرنگ تک پہنچ گئی ۔ واقعے میں مشتاق احمد ولد عتبار گل اور شاہی دوران ولد حادی خان جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان اکبر علی ولد اعتبار گل اور اسد اللہ ولد اعتبار گل ساکنان کوٹلئی کبل اور کبیر ولد اختر منیر ساکن ڈاگے کبل کو گرفتار کر لیا ہیں۔ جن سے اسلحہ آتشین دو عدد پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار

Kabal Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار