اشتہار

شانگلہ کے رہائشی کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ایس ایچ او سیدو شریف رفیع اللہ خان کی کاروائی،گن پوائنٹ پر لقمان اسپتال کے قریب ایک لاکھ ستر ہزار روپے چھینےوالا ملزم چند ہی گھنٹوں میں گرفتار، سرقہ شدہ رقم اور پستول برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سیدو شریف پولیس کے مطابق گزشتہ رات کالج کالونی سیدو شریف میں لقمان اسپتال کے قریب  شانگلہ  الپوری سے تعلق رکھنے والے عادل شاہ ولد خان بہادر سے گن پوائنٹ پر  ایک لاکھ سترہ ہزار روپے چھینے کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او سیدو شریف رفیع اللہ خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم مختیار احمد ولد طالب خان سکنہ افسر اباد کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سرقہ شدہ رقم 85 ہزار تین سو روپے اور واردات میں استعمال شدہ پستول  بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اشتہار

Arrested
Comments (0)
Add Comment

اشتہار