اشتہار

سوات، خوازہ خیلہ میں چینی مافیا کے خلاف کارروائی، 14 ہزار چینی کی بوریاں برآمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں انتظامیہ حرکت میں آگئی، خفیہ اداروں کی نشاندہی پر چینی مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 ہزار چینی کے تھیلے برآمد کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق خوازہ خیلہ میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے گئے اور 14 ہزار تھیلے چینی کے برآمدکئے گئے، کاروائی خفیہ اداروں کی نشاندہی پر کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان  کو گرفتار کرلیا گیا۔ برآمد ہونی والی چینی تحقیقات کے بعد سرکاری ریٹ پر فروخت کی جائے گی  ڈپٹی کمشنر  عرفان اللہ وزیر نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار

Sugar Mafia
Comments (0)
Add Comment

اشتہار