آسٹریلیا کی بہترین یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کے لئے اسکالر شپ پروگرام
آسٹریلیا کی بہترین نو عمر یونیورسٹی میں تعلیم کے خواہش مند طالب علموں کے لئے اسکالر شپ پروگرام
زما سوات ڈاٹ کام (30جولائی2017ء) پاتھ وے کالج ،یو ٹی ایس کی جانب سے پاکستان اور خطے کے دیگر ملکوں کے لئے 35 لاکھ اسٹریلوی ڈالرز یو ٹی سکالر شپس کا اعلان کردیا گیا۔
سڈنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہائی اسکول کے پاکستانی طلباء اب یو ٹی ایس انسرچ اسکالرشپ پروگرام سے استفادہ کرنے کے اہل ہیں۔
نیا یو ٹی ایس ان سرچ اسپائر اسکالرشپ پروگرام پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کے لئے 35 لاکھ اسٹریلوی ڈالرز(72کروڑ45 لاکھ روپے ) مختص کر رہا ہے جنہیں وہ یو ٹی ایس انسرچ کے دوسرے سمیسٹر کی فیس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔
گزشتہ ماہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی نو عمر ینیورسٹیوں کی رینکنگ کی جانب سے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی کو مسلسلل تیسرے سال آسٹریلیاں کی بہترین نو عمر یونیورسٹی قرار دیا جس سے اس کی گلوبل رینکنگ چھ قدم اوپر جاتے ہوئے پندرہ ہو گئی۔
یو ٹی ایس ان سرچ ایک پاتھ وے پروگرام ہے جو طالب علموں کو یو ٹی ایس میں تعلیم اور ترقی کے لیے تیار کرتا ہے۔ یو ٹی ایس میں کامیابی سے ڈپلومہ مکمل کرنے پر، طالب علم بیچلر ڈگری میں داخلہ لینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی منتخب کردہ کورس کی بنیاد پر، طلبا فاسٹ ٹریک کے ذریعے یونیورسٹی کے دوسرے سال میں پہنچ جاتے ہیں۔
یو ٹی ایس ان سرچ کے لیے چیف مارکیٹ ڈویلپمنٹ آفیسر بلینڈا ہاویل کہتی ہیں، ’’ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ پاکستان کے متعدد طلبا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی کے تعلیم دینے کے اختراعی طریقے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آجروں اور انڈسٹری کے ساتھ یونیورسٹی کے مضبوط اشتراک کی وجہ سے طالب علموں کے لیے کریئر کے دلچسپ اور فائدہ مند مواقع میں اضافہ ہوتا ہے‘‘مس ہاویل مزید کہتی ہیں اسپائر اسکالرشپ پروگرام شروع کرتے ہوئے ہم بے حد خوش ہیں جو پاکستانی طلبا کی کریئر کے حوالے سے توقعات پر پورا اترتے ہوئے اور یونیورسٹی میں کامیابی کے لیے ان کی مدد کرتے ہوئے ہر طرح سے ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کے گلوبل فلو آف ٹیرشری لیول اسٹوڈنٹس (ثلاثی درجے کے طلبا کے بہاؤ) کے اعدادوشمار کے مطابق، آسٹریلیا پاکستانی طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم کے حوالے سے ترجیحی ملک ہے جسے وہ امریکا اور برطانیہ پر بھی ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستانی کی بہترین کارکردگی رکھنے والی طالبہ عاصمہ یعقوب سڈنی میں تعلیم حاصل کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں یو ٹی ایس انسرچ میں، میں زبردست اساتذہ سے ملی ہوں۔ جب سے میں نے یہاں تعلیم حاصل کرنا شروع کی ہے، میں نے اپنی پریزینٹیشن اور لیبارٹری کی صلاحیتوں کو نکھارا ہے، اور تحقیق اور پریزینٹیشن سے متعلق مسائل پر قابو پایا ہے۔ نیز، میرے لیے یہ بہترین انتخاب ثابت ہوا کیونکہ میرا بھائی بھی یہیں تعلیم حاصل کرتا تھا ۔
یو ٹی ایس میں سال 2015 میں ڈپلومہ آف سائنس مکمل کرنے کے دوران، عاصمہ یعقوب کو پہلے سمیسٹر میں کلاس میں اوّل آنے اور ڈپلومہ پروگرام میں اپنی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ڈین کے میرٹ پرائز اور آوٹ اسٹینڈنگ گریجویٹ پرائز سے نوازا گیا۔
اسپائر اسکالرشپ پروگرام سے متعلق
اسپائر اسکالرشپ پروگرام برصغیر سے تعلق رکھنے والے اُن نئے طلبا کے لیے ہے جو یو ٹی ایس انسرچ میں سال 2017 سے سال 2020 کے دوران اپنی ڈپلوما کی تعلیم شروع کریں گے۔
مکمل شرائط و ضوابط اس لنک پر دستیاب ہیں insearch.edu.au/aspire
UTS اور UTS: INSEARCH سے متعلق
یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے عین مرکز میں واقع ایک متحرک اور اختراعی یونیورسٹی ہے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھنے والی یونیورسٹی، UTS کا تعلیم دینے کا طریقہ منفرد، تحقیق کے میدان میں کارکردگی بے مثال، اور انڈسٹری اور پیشوں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے شہرت اعلیٰ پائے کی ہے۔
کُل 40,000 سے زائد طلبا بشمول 11,420 غیر ملکیوں کے داخلے کے ساتھ، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی کا شمار آسٹریلیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ یہ یونیورسٹیوں کے آسٹریلین ٹیکنالوجی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو عملی اور پیشہ ورانہ تعلیمی کورسز مہیا کرنے کے لیے انڈسٹری اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے والی نمایاں یونیورسٹیوں کا ایک گروپ ہے۔
متعدد غیر ملکی طلبا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں جانے کے لیے سڈنی میں UTS:INSEARCH کے پاتھ وے کالج میں داخلے کا انتخاب کرتے ہیں، جہاں وہ یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے ضروری علم، صلاحیتوں اور تجربے میں اضافہ کرتے ہیں۔
پاکستانی طالب علم UTS:INSEARCH کے متعدد تعلیمی ڈپلوموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں، جن میں آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن، بزنس، کمیونیکیشن، انجنیئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس شامل ہیں۔ اس کے بعد وہ منتخب کردہ کورس اور اپنے گریڈز کی بنیاد پر فاسٹ ٹریک کے ذریعے براہ راست ڈگری پروگرام کے دوسرے سال میں داخلہ لے سکتے ہیں۔