آج کی خبریںسوات کی خبریں

آنے والے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی،انجینئر عمر فاروق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13نومبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے رہنما انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ میں ملک میں مثبت تبدیلی کے لئے پاکستان تحریک انصاف میں بلامشروط شامل ہوچکا ہوں اور ایک ادنیٰ کارکن کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دوں گا ، میری زندگی کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے ،اب میں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں کا بے حد مشکور ہوں ، ان تمام احباب کو پارٹی میں عزت و احترام ملے گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ اور عوام کو انصاف کی فراہمی چاہتے ہیں ، اسلئے ملک بھر کے عوام عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں ، انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کریگی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button