آج کی خبریںسوات کی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کی جانب سے دکانوں پر چھاپے
زما سوات (09اپریل2019ء)اسسٹنٹ کمشنربابوزئی کی جانب سے مینگورہ شہر کے بازاروں میں دکانوں پر چھاپے مارے گئے ، اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقت رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے مینگورہ شہر کا دورہ کیا اور انہوں نے مینگورہ شہر کے مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کا جائزہ لیا اور صفائی کانظام بھی چیک کیا اور ناقص صفائی پر درجنوں دکانداروں کو وارننگ دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔