اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ، سہولیات اور انسدادِ پولیو تیاریوں کا جائزہ

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ سلطان نور الدین احمر نے بنیادی مرکز صحت چارباغ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے جاری انسدادِ پولیو مہم سے قبل تربیتی سیشنز کا جائزہ لیا، جبکہ مرکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب احتیاطی و حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے مناسب انتظامات اور حفاظتی اقدامات کو ہر وقت یقینی بنایا جائے۔



