آج کی خبریںسوات کی خبریں
اقتدار میں آکر ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے،عبدالواسع
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :19نومبر2017ء )جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع نے کہا ہے کہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے، خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی مضبوط قوت بن چکی ہے ، اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی سوات کے ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، قیم ضلع مفتی شیر محمداور دیگر ذمہ داران نے بھی خطا ب کیا ۔ جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،بجلی گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔