آج کی خبریںسوات کی خبریں

الیکشن 2018،اے این پی بابوزئی کے صدر عبدالکریم خان انتخابی دوڑ میں شامل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔یکم اگست 2017ء )الیکشن 2018 کے لئے اے این پی تحصیل بابوزئ کے صدر عبدالکریم خان انتخابی دوڑ میں شامل ہو گئے ، حلقہ پی کے 81 کے پانچ یونین کونسلوں نے عبدالکریم خان کانام پارٹی ٹکٹ کیلئے تجویز کر دیا ، پارلیمانی کمیٹی سے عبدالکریم کو صوبائی حلقہ کیلئے بطور اُمیدوار نامزد کرنے کی سفارش کر دی گئی ، اوڈیگرام میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئ کے صدر اور تحصیل کونسلر عبدالکریم خان کی رہائش گاہ پر اے این پی کے کارکنوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اوڈیگرام ون صدر طالعمند خان ، تحصیل بابوزئ جوائنٹ سیکرٹری شوکت علی شاہ ، ویلج کونسل اوڈیگرام صدر فضل امین خان ، عبدالوارث خان گوربا چوف ، عبدالروف ،سینئر رہنما شاہ بخت روان ہمدرداور نادر شاہ خان شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پی کے 81 کے ٹکٹ کیلئے عبدالکریم خان کی حمایت اور تائید کرتے ہیں اور کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کریں گیجو پارٹی کے دستور اور آئین کیخلاف ہو پارٹی جس کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی ہم اس کیلئے الیکشن مہم چلائیں گے ہم نامزدگی نہیں کر سکتے بلکہ صرف حمایت اور تجویز دے سکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل بابوزئ صدر و تحصیل کونسلر عبدالکریم خان نے کہا کہ خدائی خدمتگار ہوں اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے پانچ یونین کونسلوں کے اے این پی کے کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حلقہ پی کے81 کیلئے میرا نام تجویز کی اور ٹکٹ کیلئے میری حمایت کی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button