آج کی خبریںسوات کی خبریں
امانکوٹ میں باولے کتے نے 9 افراد کو اسپتال پہنچا دیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ کے محلہ امانکوٹ اور فیض آباد میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچوں اور خواتین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امانکوٹ میں گزشتہ روز ایک باولے کتے نے بچوں اور خواتین کو کاٹا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے کتے کو مارنے کے لئے کارروائی شروع کی اور کافی کوشش کے بعد کتے کو ماردیا گیا۔