آج کی خبریںسوات کی خبریں
امن کی سفیر گل افشاء سوات پہنچ گئی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14اکتوبر2017ء)سرگودھا سے تعلق رکھنی والی خاتون گل افشاء موٹر سائیکل پر سواری کرکے سوات پریس کلب پہنچ گئی ، سوا ت پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل افشاء نے کہا کہ میں بروز جمعہ اسلام آباد سے روانہ ہوکر بونیر اور بونیر سے روانہ ہوکر سوات پہنچ گئی ہوں ، انہوں نے کہاکہ میرامقصد صرف اور صرف دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے اور یہ واضح کرنا ہے کہ میں ایک خاتون ہونے کی باجود اسلام آباد سے موٹر سائیکل پر روانہ ہوکر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاسکتی ہوں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا خصوصاً سوات میں مثالی امن قائم ہوا ہے اور میں پاکستان کے عوام اور دنیا کے دیگر ممالک کے سیاحوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ یہاں آکر جنت نظیر وادی سوات کا سیر کریں اور یہاں کے سر سبز وادی سے لطف اٹھائیں ۔