آج کی خبریںسوات کی خبریں
ایم ایم اے بحالی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر تجزیہ قبل ازاوقت اور خودساختہ ہے،جماعت اسلامی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17اکتوبر2017ء)جماعت اسلامی سوات ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بعض اخبارات میں ایم ایم اے بحالی کے ساتھ ضلع سوات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے فارمولہ طے بتایا گیا ہے جو خودساختہ اور قبل ازوقت تجزیہ ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ پہلی ترجیح دینی جماعتوں کا اتحاد اور ایک پلیٹ فارم پر آنا ہے اس کے بعد انتخا بات کی تیاریوں کے حوالے سے مناسب وقت پر فیصلے کئے جائیں گے ۔