آج کی خبریںسوات کی خبریں

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے،جعلی شیمپو اور چائنہ سالٹ کی بھاری کھیپ برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03مارچ2018) ایڈیشنل اے سی بابوزئی عامر علی شاہ کا لیویز کے ہمراہ مینگورہ شہرکے مختلف بازاروں میں دکانوں پر چھاپوں کے دوران جعلی شیمپواور چائنہ سالٹ کی بھاری کھیپ برآمدکی گئی، ایڈیشنل اے سی بابو ز ئی سوات عامر علی شاہ نے عمہ اور لیویز کے ہمراہ مینگورہ کے تاج چوک ،نیو روڈ ائیر پورٹ روڈ گرین چوک میں دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اس موقع پر جعلی شیمپوں اور شائنہ سالٹ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی ۔اور موقع پر دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اے سی عامر علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی عزت نفس سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button