آج کی خبریںسوات کی خبریں

بحرین،سوزوکی دریائے سوات میں گرنے سے تین افراد زخمی،ایک لاپتہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔05ستمبر2017ء )بحرین کے علاقہ آئین میں سوزوکی دریائے سوات میں گر گئی،تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ آئین میں سوزوکی نمبرAPL2017ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سوات میں گر گئی، سوزوکی میں چار افراد سوار تھے ،مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تین افراد ممتاز،ابراہیم اور تاج محمد کو زخمی حالت میں دریائے سوات سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ ایک شخص شبیر ولد یار محمد سکنہ آئین دریائے سوات کی موجوں کی نذر ہوگیا جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button