آج کی خبریںسوات کی خبریں

بحرین میں دن دہاڑے ہنگو کے رہائشی کو قتل کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24نومبر2017ء)سوات کے علاقہ بحرین میں دن دہاڑے ہنگو کے رہائشی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین میں ملزم عارف اللہ ولد گل حسن نے فائرنگ کرتے ہوئے لعل میر ولد گل میر سکنہ ہنگو حال بحرین کو قتل کردیا،بحرین بازار میں موجود مقامی لوگوں نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنے کی وجہ پرانی دشمنی ہے تاہم ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button