آج کی خبریںسوات کی خبریں
بحرین میں صفائی آگاہی واک اور صفائی مہم کا انعقاد، عوام سے تعاون کی اپیل

سوات (نمائندہ خصوصی) تحصیل بحرین میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس مہم میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید آفتاب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر، چیئرمین تحصیل کونسل بحرین اور ٹی ایم او نے صفائی واک میں حصہ لیا اور عوام کو صفائی کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر صفائی عملے کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے علاقے کو صاف اور صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔