آج کی خبریںسوات کی خبریں

بحرین کے علاقہ رامیٹ میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔24جولائی2017ء) بحرین کے علاقہ رامیٹ میں شادی کے موقع پر فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطا بق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ رامیٹ میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر 14سالہ صادق علی ولد محمد امین جاں بحق جبکہ گل محمد ولد دلاور خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق دلاور خان کے گھر میں شادی ہو رہی تھی ،جیسے ہی بارات پہنچی تو موجود لوگوں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button