آج کی خبریںسوات کی خبریں
بریکوٹ سے بونیر جانے والی فلائنگ کوچ پر فائرنگ،ایک جاں بحق،پانچ افراد زخمی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24اکتوبر2017ء) بریکوٹ سے بونیر جانے والی فلائنگ کوچ پر ڈب سر کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص اسحاق شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں مسماۃ ریحانہ بی بی،مسماۃ بخت سلطانہ،طاہرشاہ، دو پولیس اہلکارامجد علی اورعطاءالرحمن شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائنگ کوچ میں جیل سے رہائی پانے والا ایک شخص بھی موجود تھا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اُسی شخص کو قتل کرنے کے لئے فائرنگ کی گئی ۔