تبدیلی کے دعوے دار سینیٹ میں بھیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے،امیر حیدر ہوتی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11مارچ2018) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلی امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نمبر بنانے کیلئے کپتان خان کو جھوٹ بول رہے ہیں کہ اے این پی کا خاتمہ کردیا ہے انکو پتہ نہیں کہ اسی روز بعد انکا خاتمہ ہوگا ،تبدیلی کے دعویداروں کے ممبران سینٹ میں بھیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے ،گراسی گراونڈ مینگورہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک میرے دور کے ساتھ اپنا موازنہ کریں جب یہاں پر حالات خراب تھے اور میں ہر وقت سوات کا دورہ کرتا پرویز خٹک بتائیں کہ وہ کتنے بار سوات کا دورہ کر چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہاں پر امن کے قیام کیلئے پاک فوج ،پولیس اور غیور عوام نے قربانیاں دی ہے اور آج یہاں کے عوام پر امن ماحول میں زندگی گزارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے یہاں کے عوام نے سکولوں کے دورازے بند کئے جبکہ ہم نے یہاں کے عوام کیلئے یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کے دورازے کھولے تھے ،اور اے این پی نے یہاں کے عوام کی جو خدمت کی ہے تاریخ میں اسکی مثال ملنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ اسی روز بعد پرویز خٹک کی حکومت ختم ہوگی جبکہ ایک سو چالیس روز بعد یہاں پر پھر ہماری حکومت ہوگی اور یہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔