تحصیل کونسل بابوزئی کا غیر ترقیاتی بجٹ 63 کروڑ روپے اتفاق رائے سے منظور
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19جولائی2017)تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا غیر ترقیاتی بجٹ 63 کروڑ روپے اتفاق رائے سے منظور ، کونسل میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور ، گذشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئی کا بجٹ اجلاس زیر صدارت تحصیل ناظم اکرام خان منعقد ہوا ، تحصیل نائب ناظم اسپیکر فضل حمید خان نے ممبران کو اجازت دی تو تحصیل ممبر حاجی محمد انور خان نے منظور کرلیا ، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود ، زاہد خان ، شاہد علی خان ، یوسف علی خان ، بخت منیر ، گوہر علی خان ، علی محمد خان اور دیگر ممبران اور خواتین ممبران نے بھی پور شرکت کی اور اپنے مسائل سے کونسل کو بجٹ کی منظوری دی ہے ، اس بجٹ سے ملازمین کی تنخواہیں ، میتوں کی تدفین ، دفتری اخراجات اور خواتین کے امور کیلئے فنڈز دی جائیگی جبکہ ترقیاتی بجٹ کیلئے جلد اجلاس طلب کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پر تاجر برادری کے مشکور ہیں ، ہمیں عوامی مسائل و مشکلات کا احساس ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم بلاسیاست کونسل کے اندر بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔