آج کی خبریں
تحصیل مٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، اہم شدت پسند گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 مئی 2018ء) سوات کے تحصیل مٹہ میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کاروائی کرتے ہوئے اہم شدت پسند ملزم سعید الرحمن کو گرفتار کرلیا ملزم سعیدالرحمان مبینہ طور پر سیکورٹی فورسیز پر حملوں میں ملوث تھا جبکہ سوات پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور کافی عرصہ سے روپوش تھا تاہم ذرائع کیمطابق گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا