آج کی خبریںسوات کی خبریں

ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں تکمیل کیا جائے،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07نومبر2017ء)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے سوات کے تمام ورکس محکموں کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ تندھی سے سڑکوں ، بلڈ نگز کے پراجیکٹس کی خود نگرانی کریں اور مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، ہائی وے اینڈ بلڈنگز ، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی اور سڑکوں ، بلڈنگز کے پراجیکٹس پر تفصیل سے بریفنگ دی ، کمشنر سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا کہ بلڈنگز کے 88 ، ہائی وے کے 31پراجیکٹس اور دیگر تمام منصوبوں میں معیاری میٹرئیل اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے محکموں کے افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ، انہوں نے کہا کہ محض سب انجینئر ز کی حد تک کام نہیں چلے گا اس سلسلے میں افسران خود نگرانی کریں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے مشکلات و مسائل کے ازالے کیلئے محکموں اور افسران پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ای جمیل احمد ، ایکسیئن ہائی وے عبدالاسلام ، ڈی سی سوات عامر آفاق اور دیگر حکام نے اپنے محکموں کے کاموں اور مختلف امور پر تفصیل سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو آگاہ کیا ، کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے عوام اور سیاحوں کے مشکلات میں کمی آئیگی لہٰذ ا متعلقہ محکموں کے حکام اس جانب تندھی سے توجہ دیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button